سعودی عرب میں عید کے چاند پر اختلاف، سپریم کورٹ آج سماعت کرےگی
ریاض (وقت نیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس آج بدھ کو دوبارہ ہو گا۔ سعودی عرب میں 28ویں روزے چاند دیکھنے پر اختلافات پیدا ہوئے جس کے سبب منگل کے روز رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اختلاف سعودی عرب کی سپریم کورٹ اور سپریم سکالرز کمیٹی میں پیدا ہوا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا ایک روزہ رہ جانے کے سبب عید بدھ کے روز ہو گی سپریم کورٹ آج چاند پر اختلاف کے مسئلے کی سماعت کرکے فیصلہ دے گی۔ سپریم کورٹ کا موقف تھا کہ ایک روزہ چھوٹ گیا تھا اس لئے عید بدھ کو منائی جائے گی تاہم منگل کو رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کو عید کا چاند نظر آنے کے شواہد اور گواہیاں نہیں ملیں۔ بدھ کو روزہ ہونے کی صورت میں سعودی حکومت نے تمام شہریوں کا ایک روزہ رہ جانے کے سبب فدیہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔