آسٹریلیا کو شکست دیکر ایشز سیریز اپنے نام کرینگے : ایلسٹرکک
مانچسٹر (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹرکک نے کہا ہے کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور ایشز سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کو سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش تو نہیں کرسکے تاہم سیریز کے چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے۔