با ولنگ کوچ کا کنٹریکٹ دورہ زمبابوے کے دوران ختم ہو جائیگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے با¶لنگ کوچ محمد اکرم کا دورہ زمبابوے کے دوران ایک سالہ کنٹریکٹ ختم ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے با¶لنگ کوچ محمد اکرم کو کام جاری رکھنے کے لئے گرین سگنل دیدیا۔ پی سی بی کے نگران چیئرمین نجم سیٹھی کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی آفیشلز کے کنٹریکٹ میں اضافہ یا اسے منسوخ کر سکیں۔ پی سی بی کے معاملات عدالت میں ہونے کی وجہ سے بورڈ کے ملازمین پر فارغ کئے جانے کی لٹکتی تلوار بھی وقتی طور پر ہٹ گئی، اکثر ملازمین کی خواہش ہے کہ نجم سیٹھی کے دور میں پی سی بی کے معاملات عدالتوں میں زیرالتوا ہی رہیں تاکہ چھوٹے ملازمین کی نوکریاں بچی رہیں۔