• news

پاکستان اگلے ماہ برازیل میں عالمی جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کریگا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی جوڈو ٹیم اگلے ماہ برازیل میں ہونے والے ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن حکام کے مطابق ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ 19 اگست سے 2 ستمبر تک برازیل میں ہوگی۔ ایونٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں مردوں میں 60کلوگرام،66 ، 73 ، 81 کلوگرام، 90 ، 100 ، 100 پلس کلوگرام اور ٹیم ایونٹ جبکہ خواتین کیٹیگری میں 48کلوگرام، 52 ، 57 ، 63 ، 70 ، 78 ، 78 پلس کلوگرام اور ٹیم ایونٹ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن