• news

دورہ زمبابوے : پی سی بی نے ٹیسٹ‘ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کردیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کے تینوں فارمیٹ کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ با¶لر محمد عرفان کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، عمر اکمل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں بدستور نبھائیں گے۔ سابق کپتان یونس خان سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرکے ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز تک مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ کی جگہ معین خان دورہ زمبابوے میں ٹیم منیجر کی خدمات انجام دینگے۔ مصباح الحق ٹیسٹ اور ون ڈے جبکہ محمد حفیظ کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کرکٹ حکام نے گذشتہ روز اتفاق رائے سے دو ٹی ٹونٹی، تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا۔ پاکستان ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے 18 اگست کو ہرارے روانہ ہو گی۔ سیریز کا آغاز ٹی ٹونٹی سیریز سے ہو گا جس کا پہلا میچ 23 اور دوسرا 24 اگست کو ہرارے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائیگا۔ تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27، دوسرا 29 جبکہ تیسرا ون ڈے 31 اگست کو ہرارے میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 ستمبر تک ہرارے میں جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 ستمبر تک کوئنز سپورٹس کلب بلائیوو میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کے شیڈول پر اتفاق رائے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 31 اگست تک عہدوں میں توسیع پانے والی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے کھلاڑیوں کی فہرست بورڈ کو دے رکھی تھی کی بھی گذشتہ روز منظوری دیدی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تینوں فارمیٹ کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کیا گیا۔ ٹی ٹونٹی ٹیم میں محمد حفیظ (کپتان)، ناصر جمشید، احمد شہزاد، عمر امین، عمر اکمل، شعیب مقصود، شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر، محمد عرفان، جنید خان، ذوالفقار بابر، اسد علی، انور علی اور حارث سہیل شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں مصباح الحق (کپتان)، ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اسد شفیق، عمر اکمل، عمر امین، حارث سہیل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، اسد علی، انور علی اور عبدالرحمان شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں میں مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، خرم منظور، عمران فرحت، اسد شفیق، یونس خان، اظہر علی، فیصل اقبال، عدنان اکمل، جنید خان، وہاب ریاض، احسان عادل، راحت علی، سعید اجمل اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ دورہ زمبابوے کے لئے اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ میں معین خان منیجر، ڈیو واٹمور ٹیم کوچ، جولین فونٹین فیلڈنگ کوچ، محمد اکرم با¶لنگ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ منیجر، صبور احمد ٹرینر، ڈاکٹر ریاض احمد فزیوتھراپسٹ، کرنل (ر) وسیم احمدشاہد سکیورٹی منیجر، محمد طلحہ اعجاز انالسٹ شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن