ورلڈکپ فٹبال 2022ءفیفا کا اگلی دہائی میں 200 بلین ڈالرز خرچ کرنے کا منصوبہ
دوحہ (این این آئی) قطر 2022ءمیں شیڈول فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کی تیاری کے سلسلے میں اگلی دہائی میں 200 بلین ڈالرز خرچ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں چار لاکھ شائقین کی شرکت متوقع ہے اور انہیں ڈیل کرنے کیلئے قطر بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل سمیت نئے ائرپورٹس کی تعمیر، سٹرکوں اور میٹرو سسٹم کی تعمیر پر 140 بلین ڈالرز خرچ کرے گا۔ اس کے علاوہ ٹور ازم انفراسٹرکچر پر 20بلین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔