سیلاب: اقوام متحدہ کی پاکستان اور افغانستان کی مدد کیلئے تیار
نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ ضرورت پڑنے پر پاکستان اور افغانستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہے۔ او سی ایچ اے کے دفتر سے جاری بیان میں ترجمان مارٹھ نسرکی نے کہا صورتحال گھمبیر ہے۔ دونوں ممالک میں مون سون کے سبب سیلاب سے 120 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔