فاٹا حراستی مراکز سے آزاد کئے جانے والوں کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے: سندھ ہائیکورٹ
کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں فاٹا کے لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ فاٹا کے حراستی مراکز سے آزاد کئے جانے والے شہریوں کو صوبائی حکام کے حوالے کیا جائے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم نے کہا کہ عدالتی حکم پر آرمی چیف سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کسی محبوس کوصوبائی حکومت کے علم میں لائے بغیر گرفتار کرنا جرم ہے۔ کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔