عالمی ادارے مہاجرین کیلئے پاکستان کی مالی معاونت میں اضافہ کریں : ا قوام متحدہ
اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ رجسٹریشن کے سہ فریقی معاہدے میں تین سال کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی امدادی اداروں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی مہاجرین کےلئے مالی معاونت میں اضافہ کریںجبکہ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کابینہ نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن موثر بارڈر کنٹرول ، قومی رفیوجی قانون اختیار کرنے سمیت دیگر امور کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل دی ہے ۔ منگل کو وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سے افغان رفیوجی ایجنسی کے ذمہ داران نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وفاقی کابینہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے قیام میں 2015ءتک کی توسیع کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت گذشتہ کئی دہائیوں سے وہ افغان مہاجرین کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔