نئی حکومت نے بھی قرضوں پر انحصار بڑھا دیا، جولائی کے دوران 400 ارب روپے اضافہ
اسلام آباد (آن لائن) ملک کی نئی حکومت بھی پچھلی حکومتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قرضوں سے ملک چلانے کی راہ پر چل نکلی ہے جس کے نتیجے میں سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی قرضوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں بلکہ مالی سال 2013 ءمیں نئی حکومت نے ان قرضوں میں چار سو ارب کا جولائی میں اضافہ کردیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق بجٹ سپورٹ کے لئے 1.5 ٹریلین روپے قرضہ ہے قرضوں کا مجموعی حجم 5.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محصولات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور نئی حکومت بھی بری طرح قرضہ کے جال میں پھنس رہی ہے۔ حکومت نے پانچ سو ارب روپے کا گردشی قرضہ واپس کرنے کیلئے نوٹ چھاپے ، روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی۔