اٹلی:بم کی اطلاع پر امریکی قونصلیٹ خالی کرا لیا گیا، تلاشی کے بعد کلیئر قرار
میلان (نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی) اٹلی کے کاروباری شہر میلان میں امریکی قونصل خانے میں بم کی اطلاع ملی جس پر قونصل خانہ خالی کرا لیا گیا۔ تاہم کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد نہ ملنے پر ہنگامی صورتحال کو ختم کر دیا گیا۔