• news

امریکہ نے 75 رکنی سفارتی عملہ نکال لیا، شہریوں کو بھی یمن چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں+نوائے وقت نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے خدشات اور القاعدہ کی دھمکیوں کے باعث تمام امریکیوں کو فوری طور پر یمن چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ ادھر بی بی سی کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں اپنے سفارتخانے کے تمام عملے کو واپس بلا لیا ہے اور اپنے شہریوں کو یمن کے سفر کرنے پر خبردار کیا ہے۔ یمن میں سفارتخانے سے امریکہ نے غیرضروری اپنے 75 رکنی سٹاف کو نکال لیا ہے۔ انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ بھیج دیا گیا، ادھر پینٹاگون نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن