مرسی کے حامیوں سے مذاکرات کریں: امریکی سینیٹرز کا مصری حکام پر زور
قا ہرہ (آن لائن+اے پی پی) اخوان المسلمون نے مصر میں مرسی حکومت کی ’بحالی قطعاً نہ ہونے کی حقیقت‘ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سفارتکاروں نے مصر کی مذہبی و سیاسی تنظیم اخوان المسلمون کی قیادت پر واضح کیا کہ وہ اس حقیقت کو اب تسلیم کر لیں کہ محمد مرسی کی بطور صدر واپسی ناممکنات میں سے ہے لیکن اخوان المسلمون کی لیڈر شپ نے یہ بات قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ا دو اہم سینیٹر لِنزی گراہم اور جان مکین قاہرہ پہنچ گئے ہیں ۔ مصری حکام اخوان المسلمون کے نمائندوں کو کابینہ میںشامل کرنے کےلئے تیار ہوگئے۔ امریکی سینیٹرز نے مصری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ بحران حل کرنے کیلئے مرسی کے حامیوں سے مذاکرات کریں۔