• news

گوادر: غیر قانونی ایران جانے والے 45پاکستانی گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارز نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 45 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ۔کوسٹ گارڈز کے ترجمان میجر ریٹائرڈ ظفر احمد کے مطابق گرفتار ہونے والوں کے پاس کوئی قانونی دستاویز ات نہیں تھیں ۔ اور وہ گوادر کے نزدیک غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن