چلاس میں جاں بحق ہونے والے افسروں کی نعشیں لیکر جانے والے ہیلی کاپٹر کی ایبٹ آباد میں ہنگامی لینڈنگ
ایبٹ آباد (آئی این پی) چلاس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے فوج کے کرنل مصطفیٰ جمال خان اور کیپٹن اشفاق کی نماز جنازہ منگل کی سہ پہر یہاں اے ایم سی سنٹر میں ادا کی گئی، دونوں کی میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا تاہم شدید بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو ایبٹ آباد میں لینڈنگ کرنا پڑی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سول اور فوجی حکام نے شرکت کی، بعدازاں میتوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہروں کو بھجوا دیا گیا۔