• news

لوڈشیڈنگ اور بدامنی معیشت کیلئے خطرناک ہے: عرفان اقبال شیخ

لاہور (کامرس رپورٹر) سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و صدر قومی تاجر اتحاد لاہور عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال معیشت کے لئے خطرناک ہے۔ یہ بات اُنہوں نے سید عظمت علی شاہ کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ تاجروںکی مشاورت کو مدنظر نہ رکھا گیا تو آئندہ سال تجارت پر مزید منفی رجحانات کے اثرات نمایاں ہونگے بداعتمای اور غیر یقینی فضا کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گا اور سرمایہ کاری مزید خراب ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک مزید قرضوں کا متحمل نہیں ہو سکتا جبکہ سابق حکمرانوں قرضے لے کر مالیاتی اداروں کا دباﺅ بڑھانے میںمصروف رہے اور ہر ماہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پیداواری عمل رُک گیا ہے اور صارف کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے غربت اور بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ حکمرانوں کو نظر آنا چاہئے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی پاکستان کی خوشحالی اور بقاءکے لئے موجودہ نے حکومت امن و امان کی بہتری اور نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دی تو معاشی حالات مزید خراب ہونگے۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے جامع منصوبہ بندی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن