سیمنٹ کی کھپت متاثر فروخت میں 7.84 فیصد کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) مون سون بارشوں کی وقت سے قبل شروعات، ٹیکسز اور جولائی کے دوسرے ہفتے میں رمضان کے آغاز سے سیمنٹ کی کھپت متاثر ہوئی اور رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 7.84 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی فروخت میں کمی کی وجہ بجٹ میں عائد کردہ ٹیکسز اور سیمنٹ کی نقل و حمل میں ایکسل لوڈ کی بنیاد پر ٹرانسپورٹیشن کرایوں میں اضافہ بھی شامل ہیں۔