لاہور سٹارک مارکیٹ تیز‘ کراچی میں مندا‘ سرمایہ کاری میں ساڑھے 30 ارب سے زائد کمی
کراچی، لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میں مند ی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتار چڑھاو¿ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 22700کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 30 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 79.37 پوائنٹس کمی سے 22621.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے139کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ186کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں30 ارب 59 کروڑ 79 لاکھ 1 ہزار157 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 55کھرب73ارب 23کروڑ 42 لاکھ 37ہزار421 روپے ہوگئی ۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر 91کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 26.36پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4795.13 پربندہوا۔