• news

القاعدہ نے مائع بم تیار کرلیا، ہمارے پاس اسکا کوئی توڑ نہیں: امریکی حکام

نیویارک (نوائے وقت نیوز) امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ القاعدہ نے مائع بم تیار کر لیا ہے جس کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام میں یہ خدشات بڑھتے جارہے ہیں کہ القاعدہ تنظیم حملے کے لئے جدید ترین مائع بم استعمال کر سکتی ہے جس کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔ یہ بم القاعدہ کے اہم کارندے نے تیار کیا ہے جس کا توڑ امریکہ کے پاس نہیں ہے خود امریکی حکام بھی اعتراف کر چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی تکنیک کے تحت دہشت گرد عام کپڑوں کولیکویڈ ایکسنپور میں ڈبوئیں گے اور خشک ہونے پر یہ کپڑے خود دھماکہ خیز ہو جائیں گے۔ ایک سینئر امریکی افسر کا کہناہے کہ موجودہ سکیورٹی اقدامات کے تحت فی الوقت اس مائع بم کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مائع بم یمن میں القاعدہ کے بم بنانے کے ماہر ابراہیم العسیری نے تیار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن