• news

پاکستان اور ایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق، معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائےگی

کراچی (این این آئی) پاکستان اور ایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق ہو گئے، دونوں ملکوں کے درمیان گندم اور بجلی کی خریدوفروخت کیلئے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایران کے ڈپٹی وزیر توانائی محمد بہزاد کے مطابق ایران پاکستان سے 90 لاکھ ٹن گندم لے گا، جس کے بدلے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو ادھار بجلی فراہم کی جائیگی، اس سے قبل ایران کی پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن نے پاکستانی گندم کو مضر صحت قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی وزارت صنعت و پیداوار نے اس منصوبے کی منظوری بھی دیدی ہے، گندم کے بدلے میں ایران پاکستان کو پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کی بجلی فراہم کریگا جبکہ پاکستان نقد ادائیگی کے بدلے ایران کو گندم اور چاول دیگا۔

ای پیپر-دی نیشن