ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوسین بولٹ کی فتح یقینی
ماسکو(سپورٹس ڈیسک)دفاعی چیمپئن یوہان بلیک کے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ سے دستبردارہونے کے بعد سومیٹرریس میں یوسین بولٹ کی کامیابی کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔10 اگست سے ماسکومیں شروع ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ایونٹ میں ٹرپل اولمپک چیمپئین اوردنیا کے تیز ترین اتھلیٹ یوسین بولٹ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔