• news

انگلینڈ کبڈی کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم، کل روانگی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری انگلینڈ کبڈی کپ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہوگا۔ انگلینڈ کبڈی کپ میں شرکت کیلئے قومی کبڈی ٹیم کل برطانیہ کیلئے روانہ ہوگی۔ انگلینڈ کبڈی کپ 10 اگست کو برطانیہ میں کھیلا جائیگا۔ کیمپ میں 9 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ دو کھلاڑیوں کو برطانوٰ سفارت خانہ نے ویزے جاری نہیں کئے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان برطانیہ، پاکستان، بھارت، امریکہ اور کینیڈا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رانا محمد سرور نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور تیاری کی ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ سخت ہوگا اور امید ہے کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد وطن لوٹے گی۔

ای پیپر-دی نیشن