• news

انعامی بانڈز کے کیا چکر ہیں؟

انعامی بانڈز کے کیا چکر ہیں؟

مکرمی! عرصہ دراز سے ہر گھر میں انعامی بانڈز کے اول دوم اور تیسرے نمبر کے انعامات کے نتائج پر بحث جاری رہتی ہے۔ نوائے وقت مورخہ 4 جولائی ایک صاحب نے اسکے نتائج پر چند سوال اٹھائے ہیں جو قابل غور ہیں۔ راقم یہ استدعا کرتا ہے کہ پچھلے دس سالوں میں اول دوم اور سوم آنیوالے حضرات کے نام اور ا یڈریس شائع کئے جائیں اور یہ بھی کہ ان لوگوں نے کتنا ٹیکس ادا کر رکھا ہے کیونکہ انعامی بانڈز پبلک عامہ کی سکیم چلی آتی ہے۔ لہذا اسکے نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ براہ کرم کمپیوٹر پر قرعہ اندازی کا ڈھونگ ختم کیا جائے اور پرانا طریقہ کار یعنی ایک لوہے کے ڈرم سے باری باری نمبر نکالے جائیں کیونکہ دنیا میں آج بھی رائج ہے۔ (اختر مرزا گلبرگ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن