• news

افغانستان : گھمسان کی لڑائی 23 پولیس اہلکار ہلاک‘ 12 طالبان شہید ۔۔۔ طالبان نے نیٹو ہیلی کاپٹر مار گرایا

چمن (آن لائن) افغانستان میں گھمسان کی لڑائی، طالبان نے نیٹو ہیلی کاپٹر مار گرایا، 23 افغان پولی اہلکار ہلاک اور 12 طالبان شہید، 20 زخمی ہو گئے جبکہ سینٹ کے دو ممبر میاں بیوی حملے فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق نیٹو ہیلی کاپٹر کو اس وقت راکٹ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ نورستان کے ضلع گامدیشن میں لڑائی کے دوران ہلاک و زخمی افراد کو اٹھانے کیلئے لینڈنگ کررہا تھا لینڈنگ سے پہلے ہیلی کاپٹر میں آگ لگی اور اس میں سوار تمام عملہ ہلاک ہو گیا تاہم افغان پولیس کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے ضلع شیرزاد میں گھمسان کی لڑائی کے دوران 23 افغان پولیس اہلکارہلاک جبکہ لڑائی میں 12 طالبان شہید ہو گئے ہیںجن میں سے تین کو گرفتار کر لیا اور 20 سے زائد زخمی ہیں صوبہ غزنی کے ترجمان محمد علی کے مطابق سینٹ کے دو ممبر بی بی روح گلہ اور ان کاخاوند جن کا تعلق صوبہ فراہ سے ہے کابل سے فراہ جارہے تھے کہ راستے میں صوبہ غزنی کے ضلع مقر کے مڑوند علاقے میں مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی بیٹی اور گارڈ موقع پر جان بحق ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن