• news

”سنوڈن کو پناہ“ اوباما نے پیوٹن سے مذاکرات منسوخ کردیئے

واشنگٹن( نمائندہ خصوصی + اے پی پی )امریکی صدر بارک اوباما نے روس کی طرف سے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو عارضی پناہ دینے کے فیصلہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے پروگرام ”دی ٹونائٹ شو“ کے دوران انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں اس معاملے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ روس بعض اوقات سرد جنگ کے زمانے کی سوچ اور ذہنیت کا مظاہرہ کرنے پر اتر آتے ہیں ۔ انہوں نے روسی حکومت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے روسی حکومت کی طرف سے ہم جنس پرستوں کے خلاف منظور کئے گئے حالیہ قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔امریکی اہلکار سنوڈن کے معاملے پر باراک اوبامانے روس ہم منصب پیوٹن کیساتھ آئندہ ماہ ماسکو میں ہونیوالے مذاکرات منسوخ کردیئے، وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کے بیان میں کہا ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ سنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کے بعد مذاکرات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن