• news

پاکستان سٹیل ملز نے اڑھائی ماہ کی تنخواہ کی بجائے ملازمین کو 7 ہزار میں ٹرخا دیا

کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان سٹیل کے ملازمین کے ساتھ انتظامیہ نے بھونڈا مذاق کیاہے۔ ڈھائی ماہ سے سٹیل ملز کے سولہ ہزار ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں۔ سٹیل مل انتظامیہ نے اعلان کیاتھا کہ عید کے موقع پر سب کوتنخواہ دے دی جائے گی۔ مگر انتظامیہ نے تمام عملے کو 7 ہزارروپے فی کس کے حساب سے پےسے جاری کئے جس کے خلاف ملازمین نے احتجاج کیا اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن