• news

اڈیالہ جیل کے باہر 4بلٹ پروف بنکرز بنانے کا فیصلہ، موبائل فون کا استعمال روکنے کیلئے خفیہ سیل قائم

لاہور (آئی این پی) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی کی بڑی اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کیلئے 4بلٹ پروف بنکرز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ منظوری دیدی‘ عید کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرز نے بلٹ پروف بنکرز بنانے کے حوالے سے سروے بھی مکمل کر لیا ہے جبکہ دوسری طرف جیل میں موبائل فونز کے استعمال پر مکمل پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن