پی ایف یو جے کے سابق صدر اور سینئر صحافی آئی ایچ راشد انتقال کر گئےشہبازشریف کا اظہار تعزیت
پی ایف یو جے کے سابق صدر اور سینئر صحافی آئی ایچ راشد انتقال کر گئےشہبازشریف کا اظہار تعزیت
لاہور(خبرنگار)سینئر صحافی، پی ایف یو جے کے سابق صدر اور پاکستان ٹائمز کے چیف رپورٹر و سابق بیورو چیف ”ڈان“ سید آئی ایچ راشد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جہانزیب بلاک کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور بعدازاں قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں سینئر صحافیوں کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ وہ مشرق کے سابق چیف فوٹو گرافر سید محمد یٰسین اور سینئر سب ایڈیٹر سید محمد ادریس کے بڑے بھائی اور نوائے وقت کمپیوٹر سیکشن کے سید مبشر یٰسین کے تایا تھے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آئی ایچ راشد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایچ راشد کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آئی ایچ راشد انتقال