7 ماہ کے دوران شدت پسندوں کے حملوں میں 2600 افراد مارے گئے
7 ماہ کے دوران شدت پسندوں کے حملوں میں 2600 افراد مارے گئے
لاہور (اشرف جاوید+نیشن رپورٹ) خفیہ اداروں کی طرف حملوں کی پیشگی اطلاعات اور حفاظتی اقدامات کے باوجود شدت پسندوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرکے 30 افراد کو شہید کر دیا جن میں زیادہ تر پولیس افسران شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی سات ماہ (یکم جنوری تا 8 اگست) کے دوران ہونے والے خودکش حملوں میں 590 افراد جاںبحق جبکہ 1100 زخمی ہو چکے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر ہونے والے حملوں میں 2600 افراد جاںبحق ہوئے جن میں 2109 شہری اور 500 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ بلوچستان میں 100 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 513 افراد مارے گئے۔ سندھ میں 887 عام شہری اور 103 سکیورٹی اہلکار ان حملوں کا نشانہ بنے۔ خیبر پی کے میں 396 سویلین اور 124 سکیورٹی اہلکار مارے گئے، پنجاب میں 3 اہلکاروں سمیت 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مارے گئے