• news

انتخابات میں شکست: پی پی کے امیدواروں نے دونوں وزرائے اعظم، وزراءکو ذمہ دار قرار دیدیا

انتخابات میں شکست: پی پی کے امیدواروں نے دونوں وزرائے اعظم، وزراءکو ذمہ دار قرار دیدیا

اسلام آباد (سجاد ترین/خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے پنجاب میں امیدواروں نے عام انتخابات میں شکست کا ذمہ دار یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، رحمان ملک، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر قیوم سومرو کو قرار دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی نااہلی کا فائدہ مسلم لیگ ن نے اٹھایا ہے۔ پنجاب میں پارٹی امیدوار یتیموں کی طرح انتخابی مہم چلاتے رہے دونوں وزرائے اعظم اور تمام وزراءنے بی بی کو دیئے گئے حلف کو پامال کیا 27دسمبر 2007ءکی شام بی بی شہید نے آخری جلسہ میں پارٹی کے امیدواروں سے حلف لیا تھا کہ وزیر بن کر اپنے خاندان کے لوگوں کی بجائے غریب پارٹی کارکنوں کو نوکریاں دینگے مگر راجہ پرویز اشرف نے کارکنوں کی بجائے اپنے داماد کو نوازا ۔ عام انتخابات میں شکست کے اسباب معلوم کرنے کےلئے چودھری اعتزاز احسن نے اپنی پارٹی کے تمام امیدواروں کو ایک سوال نامہ ارسال کیا ہے جس میں پارٹی کے امیدواروں سے الیکشن میں شکست کی وجوہات معلوم کی گئی ہیں۔ اس سوال نامے میں 50سے زائد سوال دیئے گئے ہیں۔ الیکشن میں ناکام ہونے والے امیدواروں نے ان سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار نے اس سوال نامہ کے جواب میں لکھا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراءنے عوامی خدمت کو فراموش کر کے سیاست کو بیوپار بنا دیا تھا اور عوام نے الیکشن میں بیوپار مسترد کر دیا اور ہمارے وزیر رحمن ملک نے 5سالوں کے دوران ایم کیو ایم کی خدمت کی اور پارٹی کارکنوں اور رہنما¶ں پر اپنے دفاتر بند کئے۔ ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس کے بعد رحمان ملک کو تبدیل نہ کرنا پارٹی قیادت کی غلطی تھی۔ لاہور سے ناکام ہونے والے ایک امیدوار نے لکھا ہے کہ 5سالہ اقتدار کے دوران جو لوگ پارٹی کا چہرہ تھے ان کو سازش کے تحت باہر رکھا گیا۔
ذمہ دار/قرار

ای پیپر-دی نیشن