• news

پشاور: پولیس اہلکار اغواءکے بعد قتل، حب اور صوابی میں بم دھماکے

پشاور: پولیس اہلکار اغواءکے بعد قتل، حب اور صوابی میں بم دھماکے

پشاور، صوابی، حب (نوائے وقت رپورٹ+ ثناءنیوز) سی آئی اے پولیس کا اہلکار اغواءکے بعد قتل کر دیا گیا۔ فرید کو گزشتہ روز پشاور سے اغواءکیا گیا تھا۔ دریں اثناءاے این پی کے سابق ایم پی اے عصمت اللہ خان کے حجرہ کے باہر بم دھماکہ میں حجرے کی دیوار اور گیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھی کے ڈبے میں پانچ کلوگرام وزنی بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو صبح چار بجے دھماکے سے پھٹ گیا۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائرنگ/ دھماکے

ای پیپر-دی نیشن