بھارتی میڈیا اور انتہا پسند بی جے پی نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا
بھارتی میڈیا اور انتہا پسند بی جے پی نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا
نئی دہلی/ اسلام آباد (اے پی اے ) بھارتی میڈیا نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے من گھڑت واقعے کو بنیاد بنا کر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔ انتہا پسند جماعت بی جے پی بھی انتخابی مہم چمکانے پاکستان کے خلاف سرگرم ہوگئی۔ انتہا پسند سیاستدانوں کے ساتھ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر روایتی انداز میں پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کر دیا۔ ہر چینل بھانت، بھانت کی بولیاں بولنے لگا، پاکستان سے نفرت اور سنسنی کی دوڑ میں بھارتی ٹی وی چینلز نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کی خبر تک داغ دی۔ بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے بھی بیان دے ڈالا کہ اس وقت پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے شوشوں کا دباو¿ حد سے بڑھا تو وزیر خارجہ سلمان خورشید کو وضاحت کے لئے آنا پڑا اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انتہا پسند بے جے پی اور شیو سینا نے بھی انتخابی مہم کی کامیابی کے لئے پاکستان کے خلاف زہرافشانی شروع کردی ہے۔ بے بنیاد واقعے پر تیسرے روز بھی ہنگامہ آرائی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر سشماسوراج نے پارلیمنٹ میں خوب شورشرابا کیا۔ پاکستانی آرٹسٹوں کو کاسٹ کرنے والے ٹی وی چینلز اور پروڈکشن ہاو¿سز کے ساتھ ساتھ پاکستانی آرٹسٹوں اورگلوکاروں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پاکستانی اداکار اورگلوکاروں کو فوراً بھارت چھوڑنے کے لئے دھمکایا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا