• news

سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا، الیکشن جماعتی ہونگے

کراچی ( این این آئی)  سندھ حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا، پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے جبکہ میونسپل کارپویشن کا سربراہ میئر کہلائے گا۔ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیاتی نظام کے مسودے کو حتمی شکل دیدی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کے مطابق کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں میونسپل کارپوریشن کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق نیا بلدیاتی نظام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنایا گیا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام میں یونین کمیٹیوں میں عوامی نمائندے انتخابات کے ذریعے منتخب کئے جائیں گے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشنز قائم کی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب یونین کمیٹیوں کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد میں سے کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن