شامی جنگ امریکہ کے زبردست خطرہ ہے‘ ہتھیاروں سے بھرا ملک القاعدہ کا گڑھ بن جائیگا‘ اعلیٰ سی آئی اے عہدیدار
واشنگٹن (ثناءنیوز) شام میں جاری جنگ امریکہ کے لیے سب بڑا خطرہ ہے کیوں کہ وہاں حکومت گرنے کا خطرہ موجود ہے جس کے بعد ہتھیاروں سے بھرا یہ ملک القاعدہ کے لیے پناہ گاہ بن جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سی آئی اے کے سیکنڈ ان کمانڈ مائیکل موریل نے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا ہے۔وال سٹریٹ جرنل میں موریل کے شائع ہونے والے انٹرویو کے مطابق غیر ملکی جنگجوں کی جانب سے شام میں القائدہ منسلک گروپوں کے ہمراہ جنگ میں حصہ لینے کی تعداد عراق کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جاری تشدد لبنان، اردن اور عراق میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔سی آئی اے افسر نے انٹرویو میں کہا کہ خطرے سے متعلق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ایران ہے ۔ ادھر امرےکی اخبار یو ایس ٹوڈے نے کہا ہے 19 امریکی سفارتی دفاتر کو بند کرنا پڑا، تو یہ سمجھنا کہ اس تنظیم کا قلع قمع کر دیا گیا ہے۔