عمران خان توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرانے قبل اعتزاز احسن، ایس ایم ظفر سمیت سینئر قانون دانوں سے مشاورت کرینگے
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا توہین عدالت کیس میں جواب دینے کے لئے چودھری اعتزاز احسن، ایم ایم ظفر سمیت سینئر قانون دانوں سے مشاورت کا فیصلہ، آئندہ ہفتے عمران خان مذکورہ وکلا سے ملاقاتیں کریں گے تحریک انصاف ذرائع کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی میں حتمی جواب داخل کرنے کے لئے اگلے ہفتے سینئر قانون دانوں اور لائرز ونگ سے آئینی و قانونی مشاورت کریں گے۔