• news

بھارت نے پہلی ایٹمی آبدوز تیار کرلی، جوہری میزائلوں سے لیس ہوگی

بھارت نے پہلی ایٹمی آبدوز تیار کرلی، جوہری میزائلوں سے لیس ہوگی

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی پہلی ایٹمی آبدوز تیار کر لی ہے جو مکمل طور پر آپریشنل ہونے سے پہلے آزمائشی طور پر سمندر میں اتاری جائے گی۔ 6ہزار ٹن وزنی اس ایٹمی آبدوز کو اویہنت کا نام دیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس آبدوز کے ایٹمی ری ایکٹر کے کام شروع کرنے کو مقامی ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایٹمی ری ایکٹر سے چلنے والی یہ آبدوز جوہری میزائلوں سے لیس کی جائیگی جو گہرے سمندر سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو گی۔ یہ ایٹمی آبدوز دو سال میں مکمل فعال ہو جائیگی بھارت ایسی مزید 4آبدوزیں تیار کر رہا ہے۔ ایٹمی آبدوز اویہنت 85میگاواٹ کے ایٹمی ری ایکٹر کی مدد سے چلتی ہے یہ عملے کے 95افراد کے ساتھ 44کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ بھارت اپنے پہلے طیارہ بردار جہاز کی لانچنگ بھی پیر کو کوچی میں کر رہا ہے۔ اس طرح بھارت طیارہ بردار جہاز بنانے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا 5واں ملک بن گیا ہے۔ 40ہزار ٹن وزنی یہ جہاز مکمل تیاری اور وسیع آزمائش سے گزرنے کے بعد 2018ءمیں بھارتی بحریہ کے حوالے کیا جائیگا۔ اس طیارہ بردار جہاز کو وکرانت کا نام دیا گیا ہے۔
ایٹمی آبدوز

ای پیپر-دی نیشن