• news

لاہور تا قصور جشن آزادی سائیکل ریس 14 اگست کو ہوگی

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں لاہور تا قصور سائیکل ریس کا انعقاد 14 اگست کو ہوگا۔ ریس کا آغاز پنجاب سٹیڈیم لاہور سے ہوگا جس کے مہمان خصوصی پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم بٹ ہونگے۔ ریس کے انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی قصور کی جانب سے خاص تعاون کیا گیا جس میں سائیکلسٹ کے لیے عمر کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ ریس کے اختتام پر ڈی سی او قصور پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والے کامیاب سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کرینگے۔  

ای پیپر-دی نیشن