• news

مینز اینڈ ویمن یورو ہاکی چیمپئن شپ 17 اگست سے بیلجیئم میں شروع ہو گی

  برسلز(اے پی پی)مینز اینڈ ویمنز یورو ہاکی چیمپئن شپ 17 سے 25 اگست تک بیلجیئم میں کھیلی جائے گی۔ مینز ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں جرمنی، سپین، بیلجیئم اور جمہوریہ چیک جبکہ گروپ بی میں ہالینڈ، انگلینڈ ، آئرلینڈ اور پولینڈ شامل ہیں۔ ویمن ایونٹ میں بھی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، گروپ اے میں ہالینڈ، بیلجیئم، آئرلینڈ اور بیلاروس جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ ، جرمنی ، اسپین اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن