• news

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ :کامیاب وکٹ کیپر کا اعزاز معین خان کے پاس ہے

لاہور(این این آئی) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میںپاکستان کی طرف سے کامیاب وکٹ کیپر معین خان جبکہ کامیاب ترین فیلڈر یونس خان ہیں۔پاکستان کی طرف سے کامیاب وکٹ کیپر معین خان نے219 میچوںمیں مجموعی طور پر 287کھلاڑیوںکو وکٹوںکے پیچھے آؤٹ کیاجن میںسے 214کھلاڑی کیچ آؤٹ اور73 کھلاڑی اسٹیمپڈ آؤٹ کئے۔ دوسرے نمبر پرراشد لطیف نے 166 میچوںمیں مجموعی طور پر220 کھلاڑیوں کو وکٹوںکے پیچھے آؤٹ کیا۔ جن میں سے 182کھلاڑی کیچ آؤٹ اور 38کھلاڑی اسٹیمپڈ آؤٹ کئے۔تیسرے نمبر پر کامران اکمل نے154 میچوںمیں مجموعی طور پر187 کھلاڑیوں کو وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کیا۔ جن میں سے 156کھلاڑی کیچ آؤٹ اور 31 کھلاڑی  اسٹیمپڈ آؤٹ  کئے۔ چوتھے  نمبر پر سلیم یوسف نے86 میچوںمیں مجموعی طورپر 103کھلاڑیوںکو وکٹوںکے پیچھے آؤٹ کیا۔جن میںسے 81کھلاڑی کیچ آؤٹ اور22کھلاڑی اسٹیمپڈ آؤٹ کئے۔ پانچویںنمبر پروسیم باری نے 51میچوں میں مجموعی طور پر 62کھلاڑ یوں کو وکٹوں کے پیچھے  آؤٹ کیا۔جن میںسے 52 کھلاڑی  کیچ آؤٹ اور 10 کھلاڑی اسٹیمپڈ آؤٹ کئے۔جبکہ پاکستان کی طرف سے کامیاب ترین فیلڈر یونس خان  ہیں انہوں نے 253 میچوں میں 126 کیچ  پکڑے۔ دوسرے نمبر پر شاہد آفریدی  نے 354 میچوںمیں115کیچ پکڑے۔ تیسرے نمبر پر انضمام الحق نے375 میچوں میں113کیچ  پکڑے۔  چوتھے  نمبرپر  نمبر پر اعجازا حمد نے 250 میچوں میں 90کیچ پکڑے۔ پانچویںنمبر پر وسیم اکرم نے 356 میچوںمیں88کیچ پکڑے۔

ای پیپر-دی نیشن