• news

بنگلہ دیش میں غیر یقنی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان فٹ بال ٹیم کا دورہ منسوخ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کی سیاسی جماعت کی جانب سے ملک میں 13 اور 14 اگست کو دی جانے والے ہڑتال کی کال اور سیاسی حالات بہتر نہ ہونے کی بنا پر بنگلہ دیش فٹبال فیڈریشن نے پاکستان کے ساتھ دو میچوں کی سیریز سے معذرت کر لی۔ بنگلہ دیش کی معذرت کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی سیریز منسوخ ہو گئی۔ پاکستان فٹبال ٹیم نے آج 12  اگست کو ڈھاکہ روانہ ہونا تھا جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 13 اور 16 اگست کو میچز کھیلے جانے تھے اور 17 اگست کو ٹیم کی وطن واپسی ہونا تھی۔ واضح رہے کہ ساف فٹبال چیمپیئن شپ کی تیاری کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم نے بنگلہ دیش کے ساتھ دو جبکہ افغانستان کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کی سیریز کھیلنا تھی۔

ای پیپر-دی نیشن