• news

افغانستان میں میں مسلح افراد کا پارٹمنٹ پر حملہ‘4 چینی شہری ہلاک ‘ ایک لاپتہ

کابل (نوائے وقت نیوز) افغانستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار چینی شہری ہلاک ہو گئے جبکہ لاپتہ ہونے والے دو شہریوں میں سے ایک کو افغان حکام نے تلاش کر لیا ہے۔ کابل میں چینی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گزشتہ روز اپارٹمنٹ پر حملہ کرکے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا واقعہ کے بعد دو چینی شہری لاپتہ ہو گئے جن میں سے ایک کو تلاش کر لیاگیا ہے۔ دوسرے لاپتہ چینی کی تلاش جاری ہے چین نے افغان حکام سے واقعے کی فوری تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن