• news

60 ٹن بارود پکڑا، آئندہ بھی جانوں کا نذرانہ دیتے رہیں گے:کمانڈنٹ ایف سی کوئٹہ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کمانڈنٹ ایف سی کرنل مقبول شاہ نے کہا ہے کوئٹہ کے امن کےلئے جانوں کا نذرانہ دیا آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مغربی بائی پاس کے پہاڑوں سے گرفتار کئے گئے 8 دہشت گرد یوم آزادی پر تخریب کاری کرنل چاہتے تھے۔ گرفتار افراد نے شہر پر راکٹ حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا کوئٹہ میں ایف سی نے جنوری سے اب تک 60 ٹن باروڈ پکڑا۔ دہشت گردوں نے علمدار روڈ، ہزارہ ٹاﺅن، آئی جی پولیس کی رہائشگاہوں سمیت بڑے دھماکوں میں ساڑھے تین من دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن