• news

شجاعت، پرویز الٰہی کے رشتہ دار ٹی ایم او نارووال کار حادثے میں زندہ جل گئے

سیالکوٹ (نامہ نگار) تحصیل میونسپل آفیسر نارووال کار میں آگ لگ جانے سے جل کر جاں بحق ہوگئے۔ مرحوم سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے رشتہ دار تھے۔ پولیس کے مطابق عید منانے کیلئے نارووال سے سیالکوٹ آتے ہوئے کنگرہ روڈ پر رسول پور بھلیاں کے قریب تحصیل میونسپل آفیسر نارووال حسنین بھلی کی کار سڑک کے ساتھ لگے درخت سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ وہ کار سے باہر نہ نکل سکے اور کار سمیت آگ میں جل گئے۔ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں رسول پور بھلیاں کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین، شفاعت حسین، سٹی صدر (ق) لیگ صدف بٹ، سابق ضلع ناظم اکمل چیمہ، ملک طارق، رانا ندیم اکرم اور دیگر نے مرحوم کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔ مرحوم ٹی ایم او کے سوگواروں میں ایک آٹھ ماہ کی بچی اور بیوہ شامل ہے جبکہ وہ سابق یونین نائب ناظم رسول پور بھلیاں چوہدری امتیاز بھلی کے بیٹے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن