پولیس شہداءکے لواحقین کو باقاعدگی سے تنخواہ ‘ 30سے 70لاکھ روپے معاوضہ دینگے: آئی جی بلوچستان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پولیس شہداءنے سرزمین وطن کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہیں کسی صورت فراموش نہیں کریں گے۔ شہدا کے بچوں کو شہید کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے تک اس کی تنخواہ باقاعدگی سے ادا کی جائے گی۔ پولیس شہداءکے ورثاءکو 30لاکھ سے 70لاکھ روپے تک معاوضہ جبکہ بیٹوں، بیٹی یا بیوہ کو پولیس میں ملازمت دی جائے گی۔ بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ انہیں سرکاری مکان میں رہنے کی اجازت ہو گی۔