• news

داود ابراہیم اور حافظ سعید کی حوالگی تک پاکستان سے مذاکرات نہ کئے جائیں، بی جے پی کا مطالبہ

نئی دہلی (اے پی اے) بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے جب تک پاکستان داو¿د ابراہیم اور حافظ سعید کو بھارت کے حوالے نہیں کرتا اس وقت تک اسلام آباد سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کئے جائیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نے داو¿د ابراہیم اور حافظ سعید کو ملک میں پناہ دے رکھی ہے، پارٹی کے ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان پر دباو¿ بڑھائے اور حکومت پاکستان سے اس وقت تک مذاکرات نہ کئے جائیں جب تک وہ داو¿د ابراہیم اور حافظ سعید کو بھارت کے حوالے نہ کر دے۔ واضح رہے بھارت نے 6اگست کو لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے پارلیمنٹ میں فائرنگ کے واقعہ پر ایوان میں پہلے کہا کہ اسکے پیچھے پاکستان کا نہیں عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہے جس کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بی جے پی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اوراے کے انتھونی کو آڑے ہاتھوں لیا تو وزیر بھی اپنے بیان سے مکر گئے اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر ہی لگا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن