اخوان المسلمون نے جامعہ الازہر کی مصالحتی کوششوں کو مسترد کردیا
قاہرہ(اے پی پی،بی بی سی) مصر کے برطرف صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون نے جامعہ الازہر کی جانب سے بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کو مسترد کردیا اور اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بات چیت سے قبل برطرف صدر کو ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے بحران کے حل کے لیے مصالحتی کوششیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔اخوان المسلمون کے ایک رہ نما صلاح سلطان نے بیان میں کہا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔