• news

ڈیرہ اسماعیل خان میں مکان پر چھاپہ‘ خودکش جیکٹ‘ دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ‘  بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ واقعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا،مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ دہشتگردوں نے ایک ہفتے قبل ڈی آئی خان جیل پر حملے کے دوران استعمال کیا تھا۔ آپریشن کے دوران اسلحے کی برآمدگی اور دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے جبکہ مشترکہ چیک پوسٹوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 12 کر دی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن