عید کی چھٹیوں میں رش، مری، گلیات ناران اور بالائی علاقوں میں ٹریفک جام
ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) عید کی چھٹیوں پر آئے سیاحوں کے رش کے باعث مری، گلیات، ناران اور دیگر بالائی علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا جس سے مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپر جھیکا گلی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔