عراق میں 12 کار بم دھماکے‘ 80 افراد ہلاک 170 سے زائد زخمی
نیویارک+بغداد (آن لائن+ اے ایف پی+نمائندہ خصوصی) عراق میں 12 کار بم دھماکوں میں 80 افراد ہلاک اور170سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔بغدادمیں ہونے والے کار بم دھماکوں میں مارکیٹوں اور پارکوں کو نشانہ بنایا گیا۔عیدکی چھٹیوں پر تفریحی مقامات پررش کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ ماہ عراق میں بم دھماکوں کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد میں شیعہ اور سْنی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق دارالحکومت بغداد میں کیفے، مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس میں 12 دھماکے ہوئے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے گیورگی بٹن نے عراق میں دھماکوں کو غیر انسانی فعل قراردیتے ہوئے شہریوں کے جانی نقصان کی مذمت کی ہے۔