شمالی آئرلینڈ‘ برطانیہ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں‘ 56 پولیس اہلکار بھی زخمی
بلفاسٹ(آن لائن)شمالی آئرلینڈ میں فسادات پھوٹ پڑے۔ مشتعل افرادکے ساتھ تصادم میں 56 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ہنگاموں کا مرکز شہر بلفاسٹ ہے جہاں برطانیہ کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے کے خلاف حملے کر رہے ہیں۔ ہنگاموں میں عیسائی فرقے کیتھولک اور پروٹسنٹ کے حامی بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو لوگوں نے پتھراؤ کیا اور پٹرول بم چلائے۔